لسبیلہ، رہائشی جھونپڑی میں آگ،ایک شخص جھلس کر شدید زخمی

لسبیلہ: لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں رہائشی جھونپڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ایک شخص جھلس کر شدید زخمی،حسب معمول فائر برگیڈ جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔ مقامی لوگوں کے مطابق رات گئے لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں رہائشی جھونپڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جھونپڑی میں رہائش پذیر موسی نامی شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسکو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم آگ بجانے کے لئے حسب معمول فائربرگیڈ کی گاڑی دیر سے پہنچی جب تک علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پالیا واضع رہے کہ ڈام بندر میں ا س طرح آگ لگنے کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں مگر ڈام بندر میں فوری ریسکیو کا کوئی نظام موجود نہیں ہے اور وندر سے فائربرگیڈ کی گاڑی جاتی جو ہمیشہ دیر سے پہنچتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں