سول ہسپتال کے ڈپٹی ایم ایس کو دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان بابر کے جاری کردہ ایک مذمتی بیان کے مطابق منگل کو ہسپتال کے غنڈہ صفت ملازمین کی جانب سے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کے دفتر میں گھس کر انہیں ہراسا کیا گیا،سرکاری ڈیزل مانگنے پر ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کی جانب سے جب انکار کیا گیا تو مذکورہ غنڈہ گرد گرہ ان پر حملہ آور ہوا،ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کے مطابق مذکورہ گرہ بارہا غلط مطالبات کرتا آرہا ہے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انکار کرنے پر انتظامیاں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں،ترجمان نے واضع کیا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کیساتھ غنڈہ گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ترجمان نے میڈیکل سپریٹنڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال،صوبائی سیکریٹری صحت اور ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے پرزور مطالبہ کیا کہ مذکورہ اہلکاران کی فہرستیں منگوا کر فی الفور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کیساتھ ساتھ متعلقہ حکام حالات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکاران کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر اندر فوری طور پر ایف آئی آر درج کرکے ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائیں،بصورت دیگر 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ایگزیکٹو باڈی اجلاس کے بعد آہندہ کے لائے عمل کا اعلان کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں