احتساب عدالت نے فریال تالپور کے ذرائع آمدن کا ریکارڈ طلب کر لیا
اسلام آباد:احتساب عدالت نے فریال تالپور کے ذرائع آمدن کا ریکارڈ طلب کر لیا احتساب عدالت میں فریال تالپور کے منجمد بنک اکاؤنٹس کو کھلوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی۔ دور ان سماعت فریال تالپور روسٹرم پر آئیں اور کہاکہ نیب نے میرے اور بچوں کے بنک اکاونٹس بند کر کے بہت زیادتی کی ہے، میرے بچوں کے بہت اخراجات ہیں۔فریال تالپور نے کہاکہ روز مرہ امور اور گھر چلانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے، ہر بار اس معاملے پر تاریخ پر تاریخ دیدی جاتی ہے۔ دور ان سماعت فاروق نائیک نے عدالت میں نیب کا خط پڑھ کر سنایا۔ فریال تالپور کے بجلی، گیس، پانی،سکول فیس سمیت دیگر بلز عدالت میں پیش کئے گئے اور کہاکہ نیب نے فریال تالپور کیساتھ انکی صاحبزادیوں عائشہ تالپور اور فاطمہ تالپور کے اکاونٹس بھی منجمد کئے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ نیب نے جعلی بنک اکاؤنٹس میں زرداری گروپ آف کمپنیز کے نام پر یہ اکاونٹس منجمد کئے، نیب ذاتی اکاونٹس کو جعلی اکاؤنٹس سے جوڑنے سے متعلق کوئی شواہد پیش نھیں کر سکا، الزام زرداری گروپ پر ہے اور ذاتی اکاونٹس منجمد کئے گئے۔ احتساب عدالت کے جج نے کہاکہ درخواست گزار کے آمدن کے ذرائع کیا ہے؟۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ درخواست گزار کا زرعی کاروبار ہے۔احتساب عدالت نے فریال تالپور کے ذرائع آمدن کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت مزید کارووائی کیلئے آج بدھ تک ملتوی کر د ی گئی