بلاول کی قیادت میں اس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے، چنگیز جمالی
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جب میدان میں اترے گی تو دمادم مست قلندر ہوگا ،27 فروری کو بلاول کی جیت عوام کی جیت ہوگی ،عمران نیازی عوام کے سامنے ناکامی تسلیم کرکے ہماری اور عوام کی جان چھوڑدےں،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ 27فروری کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہونیوالے لانگ مارچ میں بلوچستان بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرینگے، انہوں نے کہاکہ پٹرول،بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ،عوام کو اس ظالم حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، انہوں نے کہاکہ 27 فروری کا مارچ حکومت کی برطرفی تک جاری رہے گا،حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث غریب زندہ درگور ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں، بلاول کی قیادت میں اس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے، بلاول 27 فروری کو لشکر کے ساتھ نکلیں گے مگر حکومت کے پسینے پہلے چھوٹ گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف بلاول بھٹو زرداری پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے آواز بلند کی۔ بلاول کی قیادت میں اس حکومت سے چھٹکارا پائیں گے،


