وندر، 3ملزمان گرفتار 42کونج برآمد

سونمیانی وندر:کوسٹ گارڈ کی کارروائی دوران چیکنگ کارگاڑی سے 42نایاب کونجیں برامد کرکے تین افراد کو حراست میں لیکر محکم جنگلی حیات لسبیلہ کے سپرد کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوسٹ گارڈ ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر وندر کی جانب سے آنے والی کارگاڑی کو چیکنگ کیلیے روکاگیا دوران چیکنگ کارگاڑی سے 42کے قریب نایاب کونجیں برامد ہوہیں جس پر کوسٹ گارڈ نے کار گاڑی میں سوار تین افراد کو نایاب پرندوں کی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیکر تینوں افراد کو محکمہ جنگلی حیات لسبیلہ کے سپرد کردیا جن کے خلاف محکمہ جنگل وجنگلی حیات کے آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیاجارہا ہے واضع رہے کہ برامد کییگئے نایاب کونجیں چندماہ قبل پکڑے گئے تھے جن کو لسبیلہ سے کراچی منتقل کرنے کیلیے مزکورہ زیرحراست ملزمان کو موقعہ نہ مل سکا موقعہ ملتے ہی نایاب پرندوں کو کراچی منتقل کیاجارہا تھاکہ کوسٹ گارڈ نے ملزمان کو کونجوں سمیت تحویل میں لے لیا28

اپنا تبصرہ بھیجیں