خضدار میں سندھ پولیس کی کاروائی متعداد افراد گر فتار
خضدار: سینئر صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے خضدار میں سندھ پولیس کا چھاپہ ،متعدد افراد زیر حراست ،سندھ پولیس کا شعبہ اے وی سی نے چھاپہ مارا ،متعدد ٹیمیں کراچی سے پہنچی تھی اور ان میںایس پی رینک کے دو سینئر آفیسر جب درجنوں اہلکار شامل تھے ، چھاپہ رات گئے شروع ہو کراعلی الصبح سات بجے تک جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سماءنیوز چینل کے پروڈیوسر اطہر متین کے قاتلوں کے لئے سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل اینڈ کار لفٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے خضدار میں چھاپہ مار، سندھ سے تشکیل شدہ متعدد ٹیمیں گزشتہ روز شام کو خضدار پہنچی تھی، جن کے پاس کراچی سے آئے ہوئے براہوئی مترجم بھی تھے اور لوکیٹرو تفتیش اہلکار اور دیگر ماہرین شامل تھے خضدار میں سول کالونی ، کھٹان ، کھنڈاور دیگر علاقوں میں چھاپہ ماراگیااور متعدد افرادکوحراست میں لے لیا گیا ۔ خضدار پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں سماءنیوز چینل کے شہیدپروڈیوسر اطہرمتین کے قتل سمیت دیگر متعدد ورداتوں میں ملوث مبینہ ملزم عابد ولد محمد امین کو سول کالونی سے گرفتار کیا گیا ، بتایاجاتا ہے کہ عابدنامی نوجوان خواتین کے کپڑے پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ وہ سندھ پولیس کے ہاتھ لگا ایک اور مبینہ ملزم کے لئے کھنڈ میں چھاپہ مارا گیا تاہم وہ پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، جب کہ سندھ پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماءغلام نبی غلامانی اور ان کے ساتھ تین خواتین مسماة (ک) ( س)(ن) کو بھی حراست میں میں لیکر کراچی منتقل کررہا تھا کہ آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی خضدار رینج کے کہنے پر انہیں لسبیلہ پولیس کے حوالہ کردیاگیا ،بعد ازاں خضدار پولیس نے حراست میں لیئے گئے تین خواتین اور ایک مرد کو لسبیلہ سے خضدار منتقل کرکے انہیں ان کے گھر وں کو پہنچادیا، خضدار پولیس ذرائع کے مطابق مذید تین سے چار افرا د سندھ پولیس نے خضدار سے حراست میں لیکر انہیں کراچی منتقل کردیا ہے تاہم ان کے نام خضدار پولیس کے پاس بھی موجود نہیں تھے ، یاد رہے کہ رواں مہینہ سماءنیوز چینل کے پروڈیوسر اور سینئر صحافی اطہر متین کو ڈاکووں نے کراچی میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی اور تفتیش کا دائرہ کار کراچی سے سندھ تک وسیع کردیا گیا تھا اور قتل کی وردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن خضدار سے نکل آئی تھی جب کہ موٹرسائیکل کا مالک جہانگیر رونجھہ لسبیلہ کا رہائشی اور انہوں نے خضدار سے اپنے لئے موٹر سائیکل خریدی تھی جنہیں صحافی کے قتل کے دوسرے روزلسبیلہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا اور آج 22فروری کی رات کو خضدار میں مختلف مقامات پرسندھ پولیس کے اینٹی وہیکل اینڈ کار لفٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرلیااس سلسلے میں مذید تحقیقات جاری ہیں ۔


