رحیم یار خان، زہریلی شراب سے ایک اور شخص دم توڑ گیا،ہلاکتیں 17 ہوگئیں

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے علاقے خانپور میں مبینہ زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں ایک ہفتے کے دوران مبینہ زہریلی شراب سے ہلاک افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے،زیر علاج مزید تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق موضع محمود اور بستی جھلن میں 11 افراد ہلاک جبکہ موضع اوبتہ میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں