کھڈکوچہ، بھیڑ اور بکریاں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

مستونگ: لیویز تھانہ کھڈکوچہ کے چھاپہ مار ٹیم کی کامیاب کاروائی بھیڑ و بکریاں چوری کرنے والے ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے کھڈکوچہ کے علاقہ کلی چٹوک کے پہاڑی سلسلہ سے 24 عدد بکریاں چوری ہوئے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 4/2020 بجرم 392،34 PPC درج رجسٹر ہو کر ایک ملزم خادم حسین ولد در خان قوم شاہوانی کو گرفتار کرنے کے بعد دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر لیویز نے ملزم کا دوسرا ساتھی عبدالمالک ولد محمد عظیم قوم بنگلزئی کو گرفتار کیالیویز تھانہ کھڈکوچہ کے تفتیشی ٹیم کے مطابق دونوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ کچھ دن پہلے چٹوک کے پہاڑی سلسلہ سے 24 عدد بکریاں چوری کر کے لنک روڈ شرین آب ایریا میں لے جاکر وہاں سے مزدا گاڑی کرایہ کر کے قلات بکرا منڈی لے گیا جن کو وہاں مبلغ 195000 ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے میں بیچ دیا مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں