اسلام آباد، بلوچ طلباء پر تشدد، بساک کا جامعہ بلوچستان میں پیس واک
کوئٹہ( انتخاب نیوز) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ طلباء پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف آج بروز جمرات جامعہ بلوچستان میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک پیس واک کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ پیس واک جامعہ بلوچستان کے احاطے آرٹس فیکلٹی سے شروع ہوکر مرکزی گیٹ سے بُک پوائٹ اور وہاں سے واپس آرٹس کونسل تک آکر اختتام پزیر ہوا۔ بساک کی جانب سے یہ پیس واک اسلام آباد میں طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا جنہیں حالیہ دنوں مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ جامعہ قائد اعظم کے ایم فل کے طالب علم مبینہ طور پر جبری گمشدگی کا شکار بنا دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں اس وقت بلوچ طلباء نے حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا ہے۔
Load/Hide Comments


