حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد :جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور بم دھماکے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے ، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کارکن فوری طور پر ہسپتال پہنچیں اور زخمیوں کی ہر قسم کی امداد کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے ،عوام کو خود ہی اپنا تحفظ کرنا پڑے گا۔ ۔
Load/Hide Comments


