اسلام آباد، بلوچ طلباء کا آنکھوں اور منہ پر پٹی اور ہتھکڑیاں لگا کر پریس کلب کے سامنے احتجاج

اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسلام آباد میں حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے گزشتہ 6روز سے احتجاج جاری ہے، بلوچ طلباء کے احتجاج پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا جس میں متعدد طلباء زخمی ہوئے بعد ازاں ان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا،آج اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے بلوچ طلباء نے آنکھوں، منہ پر کالی پٹی اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر پولیس اور انتظامیہ کیخلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاج کیا،ہاتھوں میں ہتھکڑیاں، آنکھوں پر بندھی کالی پیٹی اور زبان بند کئے ہوئے بلوچ طلباء کا اسلام آباد کی سڑکوں پر خاموش احتجاج اتنا خاموش تھا کہ صرف بصارت رکھنے والے ہی اسکو سن پا رہے تھے۔ ان طلباء کے خاموش احتجاج نے ہزاروں سوالوں کو جنم دیا اور پھر سوال جب بھی پیدا ہوتے ہیں ان کے جواب روز ضرور ملا کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں