پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار، ضلعی ناظم کا عہدہ ختم

فیصل آباد:پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار ضلعی ناظم کا عہدہ ختم اختیارات تحصیل ناظم کے پاس ہو نگے تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ وزارت بلدیات پنجاب نے صوبہ میں نیا بلدیاتی نظام لانے کے لیے مسودہ تیار کر لیا پنجاب بھر سے ضلعی ناظم کا عہدہ ختم اور تمام اختیارات تحصیل ناظم کو دیے جا ئیں گے صوبہ بھر سے 3100یونین کونسل ختم کر کے 21ہزار پنچا ئت یا ویلج کونسل بنا ئی جا ئیں گی ایک ویلج کونسل 5سے 8ہزار کی آبادی پر مشتمل ہو گی 21ہزار کونسلز کو سالانہ 40ارب روپے کے فنڈز دیے جا ئیں گے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم سمیت تمام اختیارات تحصیل ناظم کے پا س ہو نگے ذرائع نے بتا یا کہ مسودہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے کوویڈ19کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا لاک ڈا?ن ختم ہو تے ہی اس کا اعلان کر دیا جا ئے گا اور آئندہ بلدیاتی الیکشن نے بلدیا تی نظام کے تحت ہی ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں