اوتھل، جار اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق،2خواتین سمیت 3افراد زخمی
اوتھل(انتخاب نیوز)قومی شاہراہ جار اسٹاپ کے قریب المناک حادثہ،4 افراد موقع پر جاں بحق،جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔جار اسٹاپ پر ٹریفک حادثے میں ایک بچی اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،جبکہ حادثے میں دو خواتین اور ایک مرد شدید زخمی ہے جنہیں ریسکیو1122 اور موٹروے پولیس کی ایمبولنس میں سول ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


