ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی جس کے مطابق عنایت اللہ ایڈیشنل‘ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہرنائی مقرر کردیاگیا۔ اسی طرح نجیب اللہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 7کوئٹہ تعینات عبدالواسع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچلاک تعینات کردیاگیا محمد افضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھاگ ڈھاڈر تعینات کردیاگیا بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ممبران مجلس شوریٰ کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی جس کے مطابق محمد یوسف قلات طارق نواز خاران سکندر علی گوادر غلام نبی حب میں ممبر مجلس شوریٰ ہونگے محمد یوسف قلات عبدالحفیظ ممبر مجلس شوریٰ ہونگے اس طرح چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے قاضی کی تعیناتیوں کی بھی منظوری دیدی ہے گریڈ18کے 15قاضی تعینات یکم مئی سے نافذعمل ہونگے۔بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اور اعلامیہ کے مطابق عنایت اللہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہرنائی،نجیب اللہ ولدحاجی محمد اسماعیل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججVIIکوئٹہ کو 13جون 2017جبکہ عبدالعلی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچلاک اورمحمد افضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھاگ بمقام ڈھاڈرکی خدمات 23دسمبر 2017سے مستقل کردی گئیں ہیں۔بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ممبران مجلس شوریٰ (بی پی ایس۔19)طارق نوازخاران،سکندر علی گوادر،غلام نبی مینگل حب اور محمد یوسف قلات کو 16اپریل 2018سے اور عبدالحفیظ پنجگو ر کی خدمات 30اپریل2018سے مستقل کردی گئیں ہیں۔بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق قاضی (بی پی ایس۔19)کی خدمات یکم مئی 2020سے مستقل کردی گئیں ہیں۔مستقل ہونے والوں میں محمد حماد سعید قاضی لہڑی بمقام ڈھاڈر،کفایت اللہ قاضی،قاضی۔Iخضدار،رشید احمد قاضی خاران،محمد جان قاضی سرخاران،عبدالحنان قاضی بسیمہ،محمد عیسیٰ قاضی۔IIڈیر ہ مراد جمالی،محمد یاسین قاضی تمپ بمقام تربت،نور اللہ قاضی بھاگ،سعید احمد قاضی۔Iڈیرہ مراد جمالی،عامر احمد قاضی دوریجی بمقام حب،نور علی قاضی اوتھل،نثار احمد قاضی ساراوان بمقام مستونگ،وقار احمد قاضی دشت (تربت)دردانہ کاکٹر قاضی قلات اوررابعہ اسد قاضی دشت (مستونگ)شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں