چاغی۔ مدرسہ کے اندر سلنڈر پھٹنے سے آٹھ طلباءشدید زخمی
چاغی:چاغی کے علاقے امین آباد میں مدرسہ کے اندر سلنڈر پھٹنے سے آٹھ طلباءشدید زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق امین آباد میں مولوی نذیر کے مدرسہ میں سلنڈر پھٹنے سے آٹھ طلباءشدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال لایا گیا مدرسہ ذرائع کے مطابق طلباءاپنے لیئے کھانا بنا رہے تھے سلنڈر پھٹ گیا جس میں سلیم اللہ،نسیم،اویس، زرودی، علی فیصل، سدیس،شعیب احمد، فیض احمد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا جہاں انھی طبی امداد دی جاری ہے شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ ریفر کیا جارہا ہے
Load/Hide Comments


