عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے،عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں اور صورتحال اطمینان بخش ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے حکومتی حکمت عملی پر کورکمیٹی کواعتماد میں لیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
Load/Hide Comments


