تمام تفرقات سے بالاتر ہو کر ایک قوم بننا ہوگا، پشین چیمبر آف کامرس

پشین (انتخاب نیوز) پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام بدھ کو چیمبر کے آفس میں 23 مارچ کی مناسبت سے ایگزیکٹو ممبر اور سابق صدر پشین چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید عبدالباری آغا کی زیر صدارت پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام میں سینئرممبران محمد آصف ترین، رفیع اللہ ترین، داد کریم، حاجی احمد اللہ، پیر محمد علی رضا،لیگل ایڈوائزر قسیم اچکزئی، محمود خان کاکڑ، بہرام خان، عبدالخالق اچکزئی اور دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالباری آغا اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیں طویل جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے 1940 میں جس جوش و جذبے کے ساتھ نظریہ پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اس نے برصغیر کی تاریخ کو تبدیل کر دیا اور مسلمانوں کیلئے الگ ملک کی بنیاد رکھی پاکستان ہمیں کسی نے تھالی میں رکھ کر نہیں دیا بلکہ یہ ہمیں اپنے آباو¿ اجداد کی جانی و مالی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے جسکی ہمیں قدر کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کہ 23مارچ 1940 کو تاریخ ساز اجتماع نے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونک دی تھی اس تاریخی اجتماع میں منظور ہونے والی قراردادیں آج بھی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں 81سال پہلے قوم کو ایک ملک کی تلاش تھی آج ملک کو ایک قوم کی تلاش ہے،ہمیں تمام تفرقات سے بالاتر ہو کر ایک قوم بننا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پر دشمن مختلف حربوں سے حملے کر رہا ہے دشمن نہیں چاہتا کہ ہم امن استحکام اور ترقی کی جانب جائیں اس لئے وہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے جس طرح وطن کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اس سے دشمن کو یہ پیغام مل چکا ہے کہ پاکستان قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے اور اس کی طرف ا±ٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال باہرپھینکا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں