روسی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ماسکو: وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، عہدے سے دستبردار،ملکی سیاست میں اچانک کھلبلی مچ گئی ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں ، مہلک وباء نے ہر طرف اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، روسی وزیراعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’بلومبرگ‘ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل میشوتن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر سب کو آگاہ کیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم میخائل میشوتن کی طرف سے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اینڈریو بیلوسوف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔
دوسری طرف کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی بریفنگ کے موقع پر وزیر اعظم بورس جانس کا کہنا ہے کہ میں کافی دنوں تک یہاں شامل نہ ہونے پر معذرت خواہ ہوں۔میری غیر موجودگی میں لوگوں نے بہت اچھا کام کیا۔ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26711 ہو گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ سوگوار ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم اس وائرس کو شکست دینے کے لیے مضبوط بھی ہو رہے ہیں۔ برطانیہ میں وبا کا عروج گزر چکا ہے۔ ملک میں عوام کی قربانیاں کام کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں