جامعات میں ریسرچ کا محور ملکی مسائل کا حل ہونا چاہیے، اسد عمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جامعات میں ریسرچ کا محور پاکستان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹیوں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اعلیٰ تعلیمی ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا ہے، ہمیں اپنے ملکی اداروں کو بہتر مواقع دینا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم آج اپنے مستقبل پر خرچ نہیں کریں گے تو نقصان ہوگا، ایچ ای سی نے معاشی بحران کے باوجود ہائرایجوکیشن بجٹ دو گنا بڑھایا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی کے اہداف زیادہ واضح بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں