بلدیاتی انتخابات میں وارڈز و یونین کونسلوں میں رابطہ مہم تیز کی جائے، ترجمان نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول جاری ہونے پر تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کریں۔باقاعدہ ضلع تحصیل اور یونٹس کی اجلاس منعقد کرے اور تنظیموں کو متحرک کریں۔عوامی رابطے مہم کے حوالے سے مشاورت و فیصلے کریں۔بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی مراحل میں امیدواروں کا تعین کریں اور تمام وارڈز و یونین کونسلوں میں امیدوار کی نامزد کریں اور اراکین مرکزی کمیٹی و ورکنگ کمیٹی اپنے اپنے علاقوں میں ضلعی تنظیموں کے ساتھ بھرپور کردار ادا کریں۔بیان میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے لیے ضروری ہے کہ وارڈز و یونین کونسلوں میں رابطہ مہم تیز کریں۔پولنگ اسٹیشن،ووٹرز لسٹیں حاصل کی جائیں اور پولنگوں اسٹیشنوں کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ پولنگ ایجنٹس کی تربیت کرائیں اور جامع منصوبہ بندی کریں۔


