قوم تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے، اسد عمر

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حال ہی میں امریکا کے ساتھ تعلقات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی۔جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سخت ردِعمل دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے۔ اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں