روزگار کی فراہمی کیلئے میرٹ پر تعیناتی کا عمل جاری ہے، طوراتمانخیل
لورالائی (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے اپنے بیان میں کہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدا لقدوس بزنجو کی قیادت میں گوادر تاژوب ترقیاتی عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے ترقیاتی عمل میں کسی حلقے کے ساتھ تمیز نہیں بھرتی جارہی ہے وہ طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتے ہیں عوام نے منتخب کر کے جو ہمیشہ جو عزت دی میر ی اولین کوشش ہے کہ میں اپنے حلقے کے عوام کی بلا تمیز و بلا نسل ورنگ خدمت کرنے پر یقین رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ وزارت آنی جانی چیز ہے میں ہر حیثیت میں اپنے عوام کے ساتھ ہوں اور خدمت خلق کا سلسلہ جاری و ساری رکھونگا حکومت کی نظر میں کوئی اپوزیشن یا حکومتی بنچ نہیں ہوتی ہم تمام علاقوں کو اہمیت اور برابری کی نظر سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے حلقوں میں بھی کام ہورہا ہے حکومت پورے صوبے میں ڈیمز سڑکوں کی تعمیر صاف پانی کی فراہمی صحت اور تعلیم کے شعبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے روزگار کی فراہمی کیلئے میرٹ پر تعیناتی کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں گورنینس کو بہتر کیا کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہم نے صوبے میں ائین و قانون کی حکمرانی کے عملی قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے حالیہ ملازمین کے احتجاج کو ہم نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے کوشش کی جارہی ہے کہ حکومت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے تنخواہوں میں انھیں 25 فیصد کا اضافہ دے اسکے لیئے کچھ وقت درکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے اپنے وسائل محدود ہیں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت جو فنڈز ملتے ہیں ہمیں اسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کیلئے پرعزم ہیں اس نظام سے عوامی مسائل کو بہتر حل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں ہم اپنی مدت پری کرینگے تو عوام کے باقی مسائل بھی حل ہوجائیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ وزیر اعظم نے جنوبی اضلاع کیلئے جس میگا ترقیاتی پروگرام دیا ہے اس پر بھی جلد کام آغاز ہو انہوں نے کہا کہ میں زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کام کرنے کا قائل ہوں اپوزیشن الیکشن تک انتظار کرے۔


