قلات اور مشکے میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، دو ززخمی

قلات، مشکے (انتخاب نیوز) بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا، کار لسبیلہ سے کوئٹہ جار ہی تھی۔ قلات لیویز کے مطابق گزشتہ بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر بیلہ سے کوئٹہ جانے والی کار تیز رفتاری کے با عث الٹ گئی۔ حادثے میں کار ڈرائیور باز خان ولد گلاب خان جاں بحق ہوگیا، سید عبدالستار شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور نعش کو ڈی ایچ کیو قلات پہنچا دیا۔ قلات لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی جبکہ زخمی کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ مشکے میں موٹرسائیکل حادثہ، ٹرانسپورٹر رہنماءجاں بحق جب کہ ان کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق مشکے گجر میں موٹر سائیکل حادثے میں منشی علی جان ولدغلام ایرانی سکنہ جھلواری مشکے جاں بحق اور ان کا ساتھی حامد علی ولد علی پیرسر پروار شدید زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں