یوکرین کاروسی فوج پر کیمیائی ہتھیاروں کا ستعمال اور خواتین کی ریپ کا الزام

کیف: یوکرین نے روس پر ماریوپول شہر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگا دیا، امریکا نے کہا ہے کہ فی الحال کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق نہیں کر سکتے جبکہ روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ اہداف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔روس اوریوکرین میں 49 ویں روز بھی جنگ جاری، روسی فوج کی جنوبی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے جہاں یوکرینی فورسز کو شمال کی جانب دھکیل دیا ہے۔ یوکرین نے روس پر ماریوپول شہر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگا دیا ہے جس پر کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے” اوپی سی ڈبلیو” نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ وہ فی الحال کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ادھرامریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب پر نسل کشی کا الزام لگایا ہے، جوبائیڈن نے امریکا میں مہنگائی اور گیس قیمتوں میں اضافے کا ذمہ داربھی پیوٹن کو قراردیا۔دوسری جانب روسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن منصوبے کے تحت جاری رہے گا۔یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ خوراک کا عالمی بحران پیدا کررہی ہے جبکہ ورلڈ ٹریڈ ا?رگنائزیشن کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں تجارتی شرح نمو کم رہے گی۔جبکہ یوکرین کے صدرولودیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ تفتیش کاروں کو ان علاقوں میں عصمت ریزی کے سیکڑوں واقعاتکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،جن پر حال ہی میں روسی فوجیوں نے قبضہ کر لیاتھا۔ان میں چھوٹے بچوں پر جنسی حملے بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے لتھووینیا کے قانون سازوں کو بتایا کہ قابضین سے آزاد ہونے والے علاقوں میں روسی فوجیوں کے جنگی جرائم ریکارڈ کیے جارہے ہیں ان کی تحقیقات جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ نئی اجتماعی قبریں قریباروزانہ دریافت کی جارہی ہیں۔ندی نالوں اورتہ خانوں میں لاشیں ملی ہیں۔متاثرین کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں ، شہادتیں جمع کی جا رہی ہیں۔ہزاروں متاثرین ہیں۔ تشدد کے سیکڑوں واقعات رونما ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عصمت ریزی کے سیکڑوں واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ان میں کم عمرلڑکیوں اور بہت چھوٹے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کہ کم سن بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔لتھووینیا کے صدرگیتانس نوسیڈا نے اس آخری دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس سے بڑی دہشت کا تصور کرنا محض ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں