کرسٹیانو رونالڈو کے نومولود بیٹے کا انتقال ہو گیا

لزبن : پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران ایک بچے کا انتقال ہو گیا۔رونالڈو نے 18اپریل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ میں اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا ،18اپریل کو کی گئی پوسٹ میں رونالڈو نے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے بچے کا انتقال ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی والدین کےلئے سب سے بڑا درد ہے تاہم ان کی بچی کی پیدائش انہیں امید اور خوشی کے ساتھ اس لمحے کو جینے کی طاقت دیتی ہے۔رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ روڈریگوئیز دونوں نے ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ماہرانہ انداز میں نگہداشت اور تعاون کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں