سبی، اشیاءکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، انتظامیہ دعوئوں تک محدود
سبی (انتخاب نیوز) سبی وگردونواح مےں ماہ رمضان کے تےسرے عشرے مےں بھی مہنگائی کا طوفان نا تھم سکا،روزے دار سخت پریشان،سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ جاری،انتظامیہ محض دعو¶ں تک محدود۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں مہنگائی کا شروع ہونے والا طوفان تےسرے عشرے مےں بھی تھم نا سکا ہے جس کے باعث روزے دار سخت پریشان ہیں لیموں رمضان سے محض دو دن قبل 200 روپیہ کلو تھے رمضان شروع ہوتے ہیں 400 اور اب 800 روپیہ فی کلو ہو گئے ہیں اسی طرح دیگر پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ جاری ہے سرکاری و دکانداروں کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں چیزیں منڈی سے مہنگی ملتی ہیں سو ہم مجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ محض دعو¶ں تک محدود ہے جبکہ عملی طور پر کوئی کام عمل میں نہیں لایا گیا شہریوں نے ضلعی،صوبائی و وفاقی انتظامیہ سے رحم کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب وزےر اعظم مےاں شہباز شرےف کی جانب سے سستے آٹے اور چےنی سبی کی عوام کو مےسر نہےں عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن وڈپٹی کمشنر سبی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سبی مےں بھی وزےر اعظم پےکچ کے تحت سستے آٹے اور چےنی کی دستیابی ممکن بنائی جائے۔


