مصر کی دو گلوکاراﺅں کو بیلی ڈانسنگ پرجیل، دس ہزار پاﺅنڈ جرمانہ
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصرکی ایک عدالت نے دوگلوکاروں کو بیلی ڈانسنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد جیل بھیج دیا ،جبکہ انسانی حقوق کے گروہوں نے مصر کی عدالت کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے جس میں دو مصری گلوکاروں کو ایک برازیل کی بیلی ڈانسر کے ساتھ ویڈیو بنانے پر سزا دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصرکی ایک عدالت نے دوگلوکاروں کو بیلی ڈانسنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد جیل بھیج دیا ،عدالت نے حمو بیکا اور عمر کمال کو ایک سال قید اور10ہزار مصری پاﺅنڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور کہاہے کہ اگر وہ اتنی ہی رقم اور دے دیں تو ان کی جیل کی سزا ختم ہو سکتی ہے۔ویڈیو کے ایک کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں گلوکار ایک گانے پر ہونٹ ہلارہے ہیں جبکہ جیکٹ پہنے ہوئے پورے کپڑوں میں ملبوس ایک بیلی ڈانسر انھیں اپنا ڈانس دکھا رہی ہے۔الاسکندریہ میں ایک عدالت نے انھیں خاندانی اقدار کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا ۔ عدالت کے اس فیصلے کو مصر میں فنکارانہ اظہار پر وسیع تر کریک ڈاﺅن کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


