کیف، اسٹیل پلانٹ سے 20 کے قریب خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) ماریوپول کے اسٹیل پلانٹ سے 20 کے قریب خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے، یہ بات یوکرینی حکام اور روسی سرکاری خبر رساں ادارے کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ یوکرین کے بندرگاہی شہر ماریوپول کے آزوفسٹال اسٹیل پلانٹ کے نیچے بنکرز میں ایک ہزار عام شہری اور دو ہزار یوکرینی جنگجو پناہ لیے ہوئے ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان پھنسے ہوئے افراد کے پاس خوارک، پانی اور ادویات کی قلت ہے۔ روسی حملوں کے شکار ماریوپول شہر میں ایک اندازے کے مطابق اس وقت ایک لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں