ملک میں کورونا کے 103 مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی ادارہ صحت نے بیرون ملک سے آنے والے شخص میں اومیکرون کی ذیلی قسم کی تصدیق کر دی، ملک میں کورونا کے باعث 103 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق اومیکرون کی ذیلی قسم کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اومیکرون کی اس ذیلی قسم سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،احتیاط کریں۔حکام نے بتایا کہ پاکستان میں ویکسین کی اہل 83 فیصد آبادی کی انسداد کورونا ویکیسن مکمل ہوچکی ہے، شہری بوسٹر ویکسین بھی لگوائیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 31 کیس رپورٹ ہوئے، کورونا کے باعث 103 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments


