اسد قیصر کے قرنطین ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس مزید التوا کا شکار ہونے کا امکان
اسلام:قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے قرنطین ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس مزید التوا کا شکار ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس بدھ کو دوبارہ ہو گا،تمام جماعتیں ویڈیو لنک کے بجائے عملی طور پر اجلاس بلانے پر متفق ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی سال میں اسمبلی کا اجلاس 130 روز ہونا لازم ہے،موجودہ پارلیمانی سال میں 72روز اسمبلی اجلاس پورے ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کے قرنطین ہونے کے باعث فوری اجلاس کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments