پرویزخٹک اور نورالحق کا منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے سے انکار

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر دفاع پرویزخٹک اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ختم ہونے کے بعد 15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکتے ہیں تاہم کابینہ ختم ہونے باوجود پرویزخٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور سرکاری رہائش گاہ خالی نہ ہونے باعث مولانا عبدالواسع میں شفٹ نہیں ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرنورالحق قادری نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ہے۔پرویز خٹک منسٹر انکلیو کا مکان نمبر 28 اور نورالحق قادری مکان نمبر 31 ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق باربار رابطہ کرنے کے باوجود پرویز خٹک کا مو¿قف نہیں مل سکا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کابینہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 10 اپریل کو تحلیل کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں