ہماری ماؤں کے اغوا ءپرآپ کی پارٹی نے کیا اقدام اٹھایا ہے؟ جمیل بگٹی کا ثناء بلوچ سے سوال

کوئٹہ (انتخاب نیوز)شہید نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بی این پی کے ایم پی اے ثناء بلوچ کے ٹوئٹ پر سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ (ثناء بلوچ)اب حکومت کا حصہ ہیں، ریاست کی جانب سے ہماری ماؤں اور بہنوں کے اغواء پر آپ کی پارٹی نے کیا اقدام اٹھائے ہیں؟، خیال رہے کہ ثناء بلوچ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواتین کی گمشدگی سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں