آئی جی سندھ کی تبدیلی کےبعد پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کا سلسلہ تیز کردیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) شہر قائد میں حالیہ بم دھماکوں اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کے بعد پولیس کی جانب سے قیام امن کے لئے کومبنگ آپریشن کا سلسلہ تیز کردیا گیا، ضلع ملیر کے علاقوں میمن گوٹھ اور سکھن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 051 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، سموں گوٹھ، لیبر اسکوائر، مری گوٹھ، 005 کوارٹرز میں آپریشن کے دوران 09 گھروں کی تلاشی لی گئی، ضلع بھر کے تھانہ جات کی نفری کے علاقہ لیڈی سرچر نے بھی آپریشن میں حصہ لیا، گھر گھر تلاشی کے دوران علاقوں کے داخلی وخارجی راستے بند کیے گئے تھے، حراست میں لئے گئے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہائی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے جبکہ مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں