شیرانی، جنگل سے 5 افراد گرفتار، آتشزدگی کا سامان برآمد

شیرانی(انتخاب نیوز) شیرانی جنگل سے 5افراد پکڑے گئے ہیں جن کے ساتھ سلینڈر,مائیک، آتشزدگی کا سامان پکڑا گیا ہے جن کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ مشقوق افراد سے تفتیش جاری ہے،شیرانی کوہ سلیمان کے جنگلات میں مبینہ طور پر آگ لگانیوالے 5 افراد کو ضلعی انتظامیہ نے حراست میں لے لیا۔مقامی افراد نے 5 غیر مقامی لوگوں کو کوہ سلیمان پر آتشی آلات کے ہمراہ پکڑا،مقامی لوگوں نے ان افراد سے گیس سلینڈرز سمیت دیگر اشیاء کیساتھ پکڑا، حراست میں لئے گئے افراد اپنا تعلق پنجاب سے بتارہے ہیں،حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں