کورونا وائرس: امریکا میں ہزاروں ہلاکتیں

واشنگٹن:امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 70 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12لاکھ 12ہزار 900 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے امریکا میں اب تک 69 ہزار 921 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں 9 لاکھ 54 ہزار 911 کورونا مریض اب بھی زیرِ علاج ہیں۔زیرِ علاج مریضوں میں سے 16 ہزار 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 88 ہزار 68 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔مزید 289 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعداد 7ہزار 434 ہو گئی۔ریاست نیویارک میں 3لاکھ 27ہزار 374افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جبکہ یہاں 25 ہزار کورونا کے مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ریاست نیوجرسی میں 1 لاکھ 29 ہزار 345، میسا چوسٹس میں 69 ہزار 87، الی نوائے میں 63 ہزار 840، کیلی فورنیا میں 56 ہزار 112 اور پنسلوانیا میں 52 ہزار 922کورونا مریض سامنے آ چکے ہیں۔امریکا میں اب تک 74 لاکھ 62 ہزار افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ نیویارک میں کیے گئے ہیں جن کی تعداد 10 لاکھ 7ہزار ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے امریکا بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں