تربت،نورجہاں بلوچ کی ضمانت منظور
تربت(انتخاب نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت تربت نے نورجہاں بلوچ کی ضمانت منظورکردی تفصیلات کے مطابق ہوشاپ سے گرفتار نورجہاں بلوچ انسداد دہشتگردی کے عدالت میں پیش عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا واضح رہے کہ مکران میں ہوشاپ سے 17 مئی کے روز ہوشاپ سے حراست میں لیا گیا تھا نورجہاں بنت واحد بخش کیخلاف دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی نورجہاں بلوچ کو پیر کے روز انسداد دہشتگری عدالت کے سامنے پیش کیا گیا عدالت نے نورجہاں بلوچ کی 5 لاکھ کے 2 ضمانت پررہائی منظور کرلی
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی نے ہوشاپ سے زیر حراست خاتون نو رجان بلوچ کی ضمانت منظور کر کے رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔
نور جان بلوچ کے کیس میں سنیئر وکیل سابق صدر کیچ بار ایسوسی ایشن جاڑین دشتی اور سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ناظم الدین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وکلا کی ٹیم نے چار دن قبل ضمانت کی درخواست عدالت میں پیش کی تھی۔ہفتے کو کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے درخواست ضمانت آج پیر کے لیے مقرر کی تھی۔
سی ٹی ڈی نے 17 مئی کی رات ہوشاپ میں چھاپہ کے دوران نور جان بلوچ اور فضل علی محمد نامی شخص کو حراست میں لینے کے بعد ان پر ممکنہ خود کش حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا تھا۔نور جان بلوچ کی گرفتاری کے خلاف ان کے فیملی کے لوگوں اور علاقہ مکینوں نے مسلسل پانچ دنوں تک ہوشاپ میں ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دے کر سی پیک روٹ کو بلاک کر دیا تھا۔


