دوست کا قاتل پراپرٹی ایجنٹ اور مقابلےمیں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا مفرور پکڑا گیا
کراچی (انتخاب نیوز)ضلع سائوتھ اور کورنگی سے سابق ڈائریکٹر لینڈ اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ضلع سائوتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ارسلان صابر کو پولیس نے تکنیکی معلومات کی بناء پر طارق شاہ کے قتل کے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیفنس فیز 8 خیابان قاسم ک بنگلے میں داخل ہوکر سابق ڈائریکٹر لینڈ اے ایس ایف ہائوسنگ اسکیم طارق کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پراپرٹی ایجنٹ اور مقتول اس کا دوست تھا، قتل کی وجہ گھریلو تعلقات کی خرابی بتائی گئی ہے۔ قبل ازیںسی ٹی ڈی نے کورنگی سے شاہ میر علی ناکڑی نامی مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے گذشتہ برس مقابلے کے دوران حمزہ خان نامی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،ملزم کے ساتھی شیراز علی عرف سی جی ، مزمل اور فیصل پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔


