گوادر، افسر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ کیخلاف جی ڈی اے ملازمین کا احتجاج جاری

گوادر(انتخاب نیوز)گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آفیسر کیخلاف ایف آئی آر اور خلاف ضابطہ گرفتاری کیخلاف جی ڈی اے ملازمین کی ہڑتال اور دھرنا تیسرے روز میں داخل۔دفتری کام ٹھپ کر رہ گئے۔جی ڈی اے ایمپلائیز یونین کے صدر اسماعیل ابراہیم نے کہاکہ پولیس نے ضابطہ کیخلاف جی ڈی اے کے افسر کو دوران ڈیوٹی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارکر پورے ادارے کاتقدس پامال کیا،گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین اپنے ادارے کی تقدس کو بحال رکھنے کیلئے جدوجہد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ HR آفس کے انچارج ناصر غلام محمد راجہ کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج اور ایف آئی آر میں پانچ دفعات لگانے کا مقصد اپنے حقوق کیلئے بلند آواز کو دبانا ہے،انہوں نے کہا گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کا اظہار یکجہتی اس بات کی غمازی کرتا ہے ہم متحد و مشترک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں