کورونا وائرس: دنیا کے 13 ممالک میں سکولز بند
واشنگٹن:کورونا وائر س نے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچوں کواسکول جانے سے روک دیااقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق وائرس کی وجہ سے 13 ملکوں میں سکول بند ہیں جس کی وجہ سے 29 کروڑوں بچے سکول جانے سے محروم ہیں،متاثرہ ممالک میں چین،امریکہ ایران،اٹلی،چاپان،بھارت،جنوبی وشمالی کوریا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں جہاں پر کورونا وائر س سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک بچوں کے سکول جانے پر پابندی عائد رہے گی جبکہ متاثرہ ممالک شہریوں کی حفاظت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments