لانگ مارچ میں ہلاک کارکنان کے ورثاء کی مالی مدد کریں گے، عمران خان
پشاور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران ہلاک ہونے والے کارکنوں کے خاندانوں کو مالی مدد فراہم کریں گے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں مردان میں پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ہلاک ہونے والے کارکن سید احمد کے گھر گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ تھے جو ’حقیقی آزادی‘ کے لیے نکلے تھے، ان کے خاندانوں کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے اتنا کم ہے۔
Load/Hide Comments


