شمالی وزیرستان، شوال کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 16 سالہ لڑکا زخمی

شوال (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 16 سالہ اکرام اللہ جلال خیل زخمی ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق شوال کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے باعث 16 سالہ اکرام اللہ جلال خیل زخمی ہوگیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا، دھماکے سے مزید نقصان کا بھی اندیشہ ہے، تاہم اس بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں