اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ہر حد تک جائیں گے،بی این پی

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیاہے کہ 29 می کو عوام کلہاڑا پر مہر ثبت کرکے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب کرائیں، پارٹی قائد سردار اخترجان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے لاپتہ افراد کی بازیابی ہو حقوق کے حصول کی جدوجہد ہو عوام کی اجتماعی مفادات کی جدوجہد ہو ساحل وسال کا دفاع ہو ننگ و ناموس پر کبھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے آج بلوچستان کے عوام کی آواز اسلام آباد کیایوانوں میں گونج رہی ہے لاپتہ افراد کی بازیابی پر سابقہ حکومت کے طفل تسلیوں پر ساتھ چھوڈا اب بھی ہم چھ نکات پرعملدرآمد کیلیکام کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ماوں بہنوں کے پیاروں کی بازیابی کیلے ہرحد تک جایں گے بلوچستان کی ترقی کے لئے بھی اقدامات اپنی بساط کے مطابق کررہے ہیں گریڈ اسٹیشنز ڈیمز سڑکوں کی تعمیر بجلی کی فراہمی کے حوالے مسال کے حل کے لے اقدامات کررہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام پارٹی امیدواروں کوکامیاب کر کیسردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مضبوط کر کے بلوچستان کو ترقی کی جانب گامزن کریں ہماری سابقہ اور موجودہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے بلوچستانی عوام سیاپیل ہے کہ 29 می کو پارٹی کے انتخابی نشان کلہاڑا پر مہر لگا کر قوم دوستی وطن دوستی کاثبوت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں