دوست محمد خاصخیلی گوٹھ کے مکینوں کا شدیداحتجاج، پولیس نے بااثر شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

کراچی (انتخاب نیوز) سچل کے علاقے میں رات گئے دوست محمد خاصخیلی گوٹھ کے درجنوں مکین نکل آئے اور صفورا چوک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا،مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر بھی جلائے، مظاہرین رحمان ڈنو مہیسر نامی شخص کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ دوست محمد خاصخیلی گوٹھ میںاراضی کے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے میں رحمان ڈنو نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کروائی، مظاہرین کا کہنا تھا جب تک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ تھانیدار کی منت سماجت کے باوجود احتجاج ختم نہ ہوا تو پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے مظاہرین کو آج دوپہر تک نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے مشروط طور پر منتشر ہوتے ہوئے عندیہ دیا کہ اگر ملزمان آج دوپہر تک گرفتار نہ ہوئے تو رات کو دوبارہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں