عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام اہلکاروں کو گزشتہ شام واپس بلا لیا گیا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ ایک طرف مجرمہ مریم صفدر کو وزیر اعظم کے برابر سیکیورٹی دی جا رہی ہے تو دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں