آتشزدگی سے متاثرہ 15 منزلہ عمارت رہائش کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے دی گئی
کراچی (انتخاب نیوز) جیل چورنگی کے قریب تیسرے درجے کی آگ سے متاثرہ 15 منزلہ عمارت رہائش کیلئے خطرناک قرار دے دی گئی، ٹریفک پولیس نے ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت گرنے کے خطرے کے باعث جیل چورنگی آنے جانے والی تمام سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کر دیں، انتظامیہ نے شہریوں سے متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ دریں اثناء چیس سپر اسٹور میں ہولناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی، اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد عاصمہ بتول نے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، کوکنگ آئل مہنگا ہونے پر اسٹور انتظامیہ نے بیسمنٹ میں ذخیرہ کیا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل کر پارکنگ ایریا تک پہنچی جہاں تین موٹرسائیکلیں جل چکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ آگ اب بھی مختلف حصوں میں لگی ہوئی ہے تاہم اس کی شدت پہلے سے کافی کم ہے۔
Load/Hide Comments


