معیشت مضبوط نہ ہو تو صرف فوج بھی ملک کی حفاظت نہیں کر سکتی، عمران خان

دیر بالا (انتخاب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہماری معیشت جس طرف جارہی ہے اس سے ملک کو خطرہ ہے اور اگر معیشت مضبوط نہ ہو تو صرف فوج بھی ملک کی حفاظت نہیں کر سکتی۔ دیر بالا میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا نوجوان اپنی قوم کے لیے کھڑا ہو اور کبھی کسی کی غلامی قبول نہ کرے۔ انہوں کہا کہ جس نظریے پر پاکستان بنا تھا، جب تک ہم اس نظریے پر واپس نہیں جائیں گے، ہم وہ قوم نہیں بن سکتے جو علامہ اقبال کا خواب تھی، ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام جس کے لیے ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم نے جدوجہد کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مل کر بھارت اور اسرائیل نے سازش کی تھی، انہوں نے بوٹ پالش کرنے والے شہباز شریف کو ہمارے اوپر مسلط کیا، اس کو اس لیے لے کر آئے جو حکم اس کے آقا کرتے ہیں، یہ وہ سارے حکم مانے گا اور جو اس نے آئی ایم ایف سے پہلا حکم لیا وہ پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے اضافہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں