سوات،شانگلہ کی پہاڑی میں لگی آگ پر 90 فیصد قابو پا لیا گیا
سوات(انتخاب نیوز) شانگلہ کی تحصیل چکیسر کی پہاڑی پر لگی آگ پر90 فیصد قابو پالیا گیا ہے، جب کہ پتینئی اور چار باغ کے پہاڑوں پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، ابوہا اور سیگرام کے پہاڑوں پر لگی آگ بھی بجھادی گئی۔ فاریسٹ حکام کے مطابق سوات میں واقع پتینئی اور چارباغ کے پہاڑوں پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، ابوہا اور سیگرام کے پہاڑوں پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ریسکیو، پولیس، محکمہ جنگلات سمیت رضا کار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے کے مطابق سوات کے پانچ مختلف جنگلات مییں آگ لگنے کے معاملے پر انکوائری کر رہے ہیں۔ملوث افراد کو جیل بھیج دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


