نوکنڈی، مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے پاک ایران ریلوے سروس معطل
نوکنڈی (انتخاب نیوز) پاک ایران سرحدی شہر زاہدان سے گزشتہ روز کوئٹہ جانے والی مال بردار گاڈی کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں جبکہ پاک ایران ریلوے سروسز گزشتہ 20 گھنٹے تک معطل رہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر زاہدان سے کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں گزشتہ روز پانچ بجے پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے باعث پاک ایران سروسز 20 گھنٹے تک معطل رہی جبکہ مال گاڑی میں گندھک، سیمنٹ اور دیگر تجارتی سامان لوڈ تھا۔ ریلوے کی امدادی ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف رہیں۔ پاک ایران ریل سروس بحالی کا کام ریسکیوحکام نے نوے فیصد مکمل کرلیا جبکہ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ دس فیصد کام جلد مکمل کرکے مال بردار ٹرین کو کوئٹہ روانہ کرکے پاک ایران سروسز بحال کردی جائے گی۔
Load/Hide Comments


