محکمہ انسداد رشوت ستانی کا اینٹی انکروچمنٹ زون ون پر چھاپہ ، راشی اہلکار گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) اینٹی کرپشن اینڈ اسٹیبلشمنٹ نے اینٹی انکروچمنٹ زون ون پر چھاپہ مار کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ہیڈ کانسٹیبل شاہ رخ دستگیر کے علاقے سے زیر تعمیر مکان سے مزدوروں کو اٹھا کرلایا تھا ، جیسے ہی اہلکار نے بلڈر سے مزدوروں کی رہائی کیلئے 30 ہزار روپے رشوت وصول کی اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر اس سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا جبکہ اینٹی کرپشن کی ٹیم زون ون تھانے کا ریکارڑ بھی ضبط کرکے ہمراہ لے گئی۔
Load/Hide Comments


