خضدارانتظامیہ لاک ڈاؤن کے حوالے ناکام ہو چکی ہے، آل پارٹیزشہری ایکشن کمیٹی

خضدار:چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار بابائے خضدار ماسٹر عبدالخالق غلامانی نے کہا ہیکہ خضدار ضلعی انتظامیہ کرونا لاک ڈاؤن کے حوالے مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جزوی لاک ڈاؤن بھی کسی مسئلے کا حل ثابت نہ ہوسکا افسوس کی انتہاء ہیکہ سابق کمشنر کے ویڈیوپیغام کے مطابق قلات ڈویڑن میں کرونا کا کوئی کیس نہیں ہے اس کے باوجود تاجر برادری کی دوکانوں کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ خضدار شہر میں لیویز اہلکار بھتہ لیکر مخصوص دوکانوں کو ریلیف دے رہے ہیں اور کچھ دوکانوں کو غیرقانونی سیل کرکے رقم لیکر دوبارہ سیل کھول کردیتے ہیں اس طرح بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری ہے اس سارے کالے دھندے میں موجودہ اے سی و سابق بازار صدر حافظ حمیداللہ مینگل باقاعدہ شامل ہیں اگر کرونا کے خطرات ہیں سماجی فاصلے رکھنا ضروری ہے تو تمام رش وہجوم کی جگہوں پر بھی پابندی عائد کرکے کرفیو لگایا جائے جبکہ بینکوں، سبزی منڈی، مویشی منڈی اور فرنچائزز پر بدستور رش وہجوم موجود ہے اسی طرح بازار میں رش کا یہ عالم ہیکہ پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں ہے اگر واقعی ضلعی انتظامیہ مخلص ہے تو سب جگہوں پر قانون کی بالادستی کو قائم رکھے لیکن صرف مخصوص تاجروں کی دوکانیں بند کرکے جبکہ دوسری دوکانوں پر پابندی عائد کرناتاجر برادری کو باہم تقسیم اور کمزور کرنے کے مترادف ہے یا تو بازار کو مکمل بلا تفریق کھولنے کی اجازت دی جائے یا مکمل کرفیو لگاکر بند کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں